کیا آپ بلا روکے 4 منزلوں تک سیڑھیں چڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ صحت مند ہیں اور مختلف امراض سے محفوظ ہیں۔
یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کوریونا ہاسپٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں 13 ہزار کے قریب ایسے افراد کا اس خیال سے جائزہ لیا گیا جن کے بارے میں شبہ تھا کہ یہ شریانوں کے امراض کا شکار ہیں ۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو 4 منزلوں تک سیڑھیوں چڑھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 3 گنا جبکہ کینسر سے 2 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔
محققین کا دعویٰ تھا کہ نتائج سے ورزش کے فوائد کے مزید شواہد ملتے ہیں اور جسمانی طور پر فٹ رہنا اچھی صحت اور لمبی عمر کی ضمانت ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران رضاکاروں کو ٹریڈ مل پر چلنے یا بھاگنے کا کہا گیا جس کی رفتار کو بتدریج بڑھایا گیا جب تک وہ تھک نہیں گئے۔
بعد ازاں رضاکاروں کی جسمانی توانائی کو جانچا گیا اور مختلف نمبر دیئے گئے۔
محققین کے مطابق سست روی سے چلنے والے یا کھڑے ہونے والوں کو 3 سے کم نمبر ملیں، تیز چہل قدمی کرنے والوں کو 3 سے 6 جبکہ سخت جسمانی سرگرمیوں کو پسند کرنے والے جیسے جاگنگ 6 سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
محققین نے بتایا کہ جس کے نمبر جتنے کم ہوں گے، اس کے امراض قلب یا کینسر سے موت کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا، مگر جسمانی سرگرمیوں کو بڑھا کر اسے کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ بغیر روکے بہت تیزی سے تین سے چار منزلیں چڑھ سکتے ہیں تو آپ جسمانی طور پر اچھی صحت کے حامل ہیں، اگر ایسا نہیں تو یہ عندیہ ہے کہ ورزش کریں اور ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کراتے رہیں۔
اس تحقیق کے نتائج 2018 یورو ایکو امیجنگ کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
شریک پرندہ اپنی ظالمانہ فطرت کی وجہ سے مشہور ہے۔
شریک پرندہ اپنی ظالمانہ فطرت کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ پرندہ اپنے شکار کو مارنے کے لئے منفرد طریقہ استعمال کرتا ہے۔ اس پرند...
-
https://youtu.be/h3eGgH-i6rw

No comments:
Post a Comment