Thursday, February 7, 2019

سر کے درد اور تناﺅ سےصرف 10 سیکنڈ میں آرام حاصل کریں ۔

 ایک بہت ہی سادہ طریقہ اختیار کرنے پر آپ کو سردرد کے لیے گولیوں کی ضرورت ہی نہ رہے گی ؟
جی ہاں بغیر دردکش ادویات کے بھی  سر کے درد اور تناﺅ سےصرف 10 سیکنڈ میں آرام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
درحقیقت ہمارا جسم  ایسے متحرک اسپاٹس پر مشتمل ہوتا ہے جن پر اگر مالش کیا جائے یا دباﺅ ڈالا جائے تو مختلف طرح کے درد اور تکلیف میں کمی واقع ہوتی ہے ۔
عموماً سر درد کے وقت منہ کے جبڑے میں موجود مسلز جکڑ  جاتے ہیں جس کی وجہ سے درد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
مگر ایک ایسا طریقہ ہے جس کو آزمانےسے سردرد کو 10 سیکنڈ میں دور بھگایا جاسکتا ہے جو کہ انتہائی آسان اور  موثر طریقہ ہے۔
یہ مسلز کافی بڑے ہوتے ہیں جو کہ جبڑے اور گالوں کو آپس میں ملاتے ہیں جبکہ کھانا چبانے میں میں بھی ان مسلز کا اہم کردار ہوتا ہے ۔
اپنے منہ کے اس حصے پر انگلیاں نرمی سے رکھیں اور پھر
اپنے جبڑے کو جس حد تک ہوسکے کھولیں۔
اس کے بعد منہ بند کرلیں، یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک مسلز پر جکڑن کا احساس ختم نہ ہوجائے۔
شروع میں یہ عمل دن میں کافی مرتبہ دہرائیں اس عمل  سے نہ صرف سردرد کا تناﺅ ختم ہوگا بلکہ جبڑوں کی تکلیف سے بھی نجات مل جائے گی۔
نوٹ: یہ ویڈیو عام معلومات کے لیے ہے ۔ اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں



No comments:

Post a Comment

شریک پرندہ اپنی ظالمانہ فطرت کی وجہ سے مشہور ہے۔

شریک پرندہ اپنی ظالمانہ فطرت کی وجہ سے مشہور ہے۔  یہ پرندہ اپنے شکار کو مارنے کے لئے منفرد طریقہ استعمال کرتا ہے۔  اس پرند...