Thursday, May 23, 2024

دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی

 



کوموڈو ڈریگن دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی ہے جو انڈونیشیا کے جزیروں میں پائی جاتی ہے۔ یہ جانور اپنی طاقت, تیز دانتوں، زہریلے تھوک اور حملہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہے۔ کوموڈو ڈریگن کا جسم بڑا، جبڑے طاقتور اور تیز پنجے ہوتے ہیں۔




ایک بالغ کوموڈو ڈریگن کا وزن 70 کلوگرام  تک ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 3 میٹر ہوتی ہے۔ کوموڈو ڈریگن کے جبڑے بہت مضبوط ہوتے ہیں اور یہ اپنی تیز دانتوں کے ذریعے بڑے شکار کو چیر سکتا ہے۔یہ تیز رفتاری سے دوڑتا ہے ،اس کے پنجوں کی گرفت بہت مضبوط ہوتی ہے، جو اسے شکاری بننے میں مدد دیتی ہے۔





کوموڈو ڈریگن کا تھوک زہریلا ہوتا ہے جو شکار کو کمزور کر دیتا ہے اور آسانی سے ہلاک کر دیتا ہے۔ یہ جانور شکار کو پہلے اپنے زہر سے زخمی کرتا ہے اور پھر اسے کھا جاتا ہے۔ اس کی خوراک میں ہر قسم کے جانور شامل ہیں، اور یہ موقع پر مردار بھی کھاتا ہے۔

   پاکستان میں یہ جانور مقامی طور پر نہیں ملتا اور نہ ہی اس کی کوئی قدرتی آبادی یہاں موجود ہے۔




No comments:

Post a Comment

شریک پرندہ اپنی ظالمانہ فطرت کی وجہ سے مشہور ہے۔

شریک پرندہ اپنی ظالمانہ فطرت کی وجہ سے مشہور ہے۔  یہ پرندہ اپنے شکار کو مارنے کے لئے منفرد طریقہ استعمال کرتا ہے۔  اس پرند...